لاہور: نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار، پکڑے جانے پر سزا کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے ائیرپورٹس پر انٹی نارکوٹکس فورس نے بینرز آویزاں کر دیئے۔ پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک میں نسوار نہ لے کر جانے کی ہدایت کر دی گئی جس کے مطابق عرب ممالک میں نسوارکے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے، کسی مسافر سے نسواربرآمد ہوئی تووہاں قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔