نصیر آباد: چھترمیں مسلح فراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بلوچستان کے نصیر آباد کے علاقے تحصیل چھتر میں نا معلوم موٹر سائیکل سوارمسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔اور حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود گوٹھ کھیا میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے داد محمدنامی شخص کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ ہلاکت کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post