پنجگور: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہبلوچستان کے ضلع پنجگور میں رات گئے پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
نوجوان کو پنجگور کے علاقے گرمکان سے حراست میں لیا گیا ہے جس کی شناخت شاکر ولد عبدالصمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپے کے مطابق گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید ذہنی تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
تاہم انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے