ڈیرہ اللہ یار، تیز رفتارگاڑی نے آٹھ سالہ بچے کو کچل دیا

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں تیز رفتار ڈاٹسن نے آٹھ سالہ بچے کو کچل ڈالا،بچے کے ورثاء نے ڈارئیور کی گرفتاری کے لئے لعش قومی شاہراہ پر رکھ احتجاجی مظاہرہ کیا،، پولیس نے کاروائی کرکے ڈرئیوار کو گرفتار کرکے ڈاٹسن کو قبضہ میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابقاتوار کے روز ڈیرہ اللہ یار کی بھنگر کالونی میں باراتیوں سے بھری ہوئی ڈاٹسن تیز رفتار کے باعث آٹھ سالہ بچہ یاسر علی کے اوپر چھڑگئی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ورثاء نے ڈرئیوار کی گرفتاری کیلئے بچے کی لعش قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ جس سے دونوں اطراف سے ٹریفک معطل ہوگئی، جس پر پولیس نے کاروائی کرکے ڈاٹسن کے ڈرئیوارفیض محمد کو گرفتار کرکے ڈاٹسن کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post