گڈانی مقامی افراد کا گوادر دھرنے کی حمایت میں ریلی

گڈانی: گڈانی کے سیاسی و سماجی رہنما ماما سومار بلوچ کی قیادت میں گوادر کو حق دو تحریک جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان کی حمایت میں گڈانی میں پروقار ریلی نکالی گئی ریلی میں ماہی گیروں و مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی رہنماوں اور سول سوسائیٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات اور مولانا ہدایت رحمان کی حمایت میں نعرے درج تھے ریلی میں بشیر احمد محمودانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرالر مافیاں کی گھنڈا گردی ہم ہرگز برداشت نہیں کرینگے بلوچستان کے سمندر میں آبی جانداروں کی نسل کشی جاری ہے اور ہماری انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی ہم سخت الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں کئی دنوں سے جاری گوادر میں دھرنا مظلوم عوام کی آواز ہے اسے کمزور نہ سمجھا جائے اگر ان کے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو گڈانی میں بھی احتجاج شروع ہوگا اور گوادر حق دو تحریک کی حمایت کرتے ہیں اس موقع پر وڈیرہ فقیر محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے بلوچستان کے ماہی گیروں کو نظر انداز کیا گیا ہے مگر اب پانی سر سے اوپر جاچکا ہے اب مزید برداشت نہیں کرسکتے جب تک زندہ ہیں اپنے حقوق کے لئے لڑیں گے چاہیے کچھ بھی ہو آخر میں ریلی کے شرکا نے اعلان کیا اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ہم بھی گوادر کا رخ کرینگے اس موقع پر غلام قادر سنگھور،سائیں غلام نبی شیخ،مولابخش حیدر،عطاہ اللہ رشید خالد بلوچ،صمد زہری الہی بخش محمد حسنی و دیگر موجود تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post