ڈیرہ مراد جمالی : دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے باعث1شخص جاں بحق، 2افراد زخمی

تمبو:ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے باعث ایک شخص جانبحق دو افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانہ کی حدود بیر چوکی کے مقام پر تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے باعث سکندر جتوئی جانبحق، عیدن کھوسہ اور ارشاد علی زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post