پنجگور، ٹریفک حادثہ، باپ جان بحق، بیٹے سمیت دو افراد زخمی

پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے باپ جاں بحق بیٹا سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ شب رات دیر گئے تک پنجگور کے تحصیل گوارگو فتح علی بازار کے مقام پر تیل کے کاروبار کرنے والے دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوئی جن کے نتیجے میں جعفر ولد حبیب سکنہ گرمکان اور انکے فرزند انور ولد جعفر سکنہ گرمکان اور دوسرے گاڑی پر سوارمہر دل ولد تیر محمد سکنہ بونستان شدید زخمی ہوئے لاش اور زخمیوں کو لیویز فورس نے سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post