دشت کھڈان میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف
October 25, 2021
بلوچستان لبریشن فرنٹ
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں قائم فوجی کیمپ پر سرمچاروں نے اتوار کی شام راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا اُٹھانا پڑا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔