کیچ کے علاقے مند سے رکن بلوچستان اسمبلی مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید اغواء

 


کیچ ( نامہ نگار )

کیچ کے علاقے مند سے اورنگزیب مجید کو اغوا کر لیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق، بلوچستان اسمبلی کی رکن اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید کے چھوٹے بھائی اورنگزیب مجید کو ان کے آبائی گاؤں مند بلوچ آباد سے مسلح افراد نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے اورنگزیب مجید کو بلوچ آباد میں گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور اپنے ساتھ نامعلوم سمت لے گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post