کیچ سے دو افراد جبری لاپتہ، نوشکی سے دو لاپتہ افراد بازیاب



کیچ(نامہ نگار ) کیچ کے علاقے بالگتر لوپ سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں، جبکہ نوشکی سے دو افراد کی بازیابی کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے بالگترمیں 9 اکتوبر 2026 کو پاکستانی فورسز (ایف سی) نے دو افراد، عبدالغنی ولد حسین، عمر 30 سال، اور عبدالغفار ولد حسین، عمر 28 سال، کو ان کے گھروں سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دونوں پیشے کے لحاظ سے کسان ہیں۔

دوسری جانب نوشکی کے علاقے کلی بٹو سے 9 اکتوبر 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے دو افراد، شے مریدم جمالدینی ولد احمد نواز اور مرتضیٰ جمالدینی ولد درا خان، 14 اکتوبر کو نوشکی سے بازیاب ہو گئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post