کوئٹہ ( نامہ نگار) زیارت وام تنگی میں چار مسلح افراد کو مارنے کا دعوی قابض فورسز نے دعوی کیا ہے ۔
دعوی مطابق 16 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے زیارت کے وام تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کلیئرنس آپریشن کے دوران چار مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔
دوسری جان۔ قابض فورسز نے جاری بیان میں دعوی کیا کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے مسلح کواڈ کاپٹر کے ذریعے 4 مسلح افراد کو نشانہ بنایا۔
جس کے نتیجے چار مسلح افراد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔
تاہم دونوں واقعات کی آزاد ذرائع نے تصدیق نہیں کی ہے کہ علاقہ میں فورسز نے 8 مسلح افراد ھلاک کردیئے ہیں۔
گوادر قابض فورسز گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا میجر سمیت متعدد اہلکار ھلاک ،تمپ میں فورسز ہاتھوں سیف جلال نامی شخص قتل
پسنی کے علاقے شادی کور میں قابض فورسز گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکراگیا جس میں میجر سمیت متعدد اہلکار ھلاک زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکے میں میجر وجاہت سمیت متعدد فوجی اہلکاروں کی ہلاک ہوگئے ہیں ۔
دوسری جانب قابض فورسز نے دعوی کیا ہے کہ
تمپ کوہاڑ میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کاروائی میں ہلاک ہونے والے مسلح شخص کی شناخت "سیف جلال" کے نام سے ہواہے ،جسے
گزشتہ روز تمپ کے علاقے کوہاڑ میں مقابلے میں ماراگیا تھا ۔

