قلات سے اغوا ہونے والے دونوں بینک آفیسر بازیاب ،خضدار تحصیل نال سے 20 مزدوروں کے مبینہ اغواء کی اطلاعات

 


خضدار ( نامہ نگار (  ضلع خضدار کی تحصیل نال سے مسلح افراد نے کم از کم 20 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

علاقائی ذرائع مطابق خضدار کے تحصیل نال کے علاقے بیسار میں گزشتہ شب مسلح افراد نے مائنز پر کام کرنے والے متعدد مزدوروں کو اغواء کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد مزدوروں کو ایک پک اَپ اور ایک دوسری گاڑی میں اپنے ہمراہ لے گئے۔ اغواء ہونے والے مزدوروں کا تعلق نال اور وڈھ سے بتایا جارہا ہے. ذرائع کے مطابق مزدور شاہ میر بزنجو کے مائنز پر کام کررہے تھے.

یہ واقعہ مستونگ سے 20 پولیس اہلکاروں کے مبینہ اغواء کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے۔

قلات  کے علاقے رودینجو سے اغوا ہونے والے ایم سی بی بینک خضدار ریجن کے ریجنل ہیڈ آپریشنز حاجی لشکر خان بنگلزئی اور ریجنل ہیڈ سیلز خالد گچکی آج بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ دونوں افسران کو 2 اکتوبر 2026 کو خضدار سے شال جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے رودینجو کے مقام سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا۔ واقعے کے اگلے روز ان کا ڈرائیور بازیاب ہوکر خضدار پہنچ گیا تھا، جبکہ دونوں افسران کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ اور متعلقہ حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post