خضدار ( نامہ نگار ) خضدار جعفر آباد کے رہائشی علی شیر ناز براہوئی نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ صحافت، کالم نگاری، تحقیق، ادب اور براہوئی شاعری کے لیے وقف کیاتھا ، ان کے قلم نے خضدار کے کئی ادوار کو محفوظ کیا، معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا اور ان لوگوں کی آواز بنے جو اپنی بات خود حکام اور معاشرے تک نہیں پہنچا سکتے تھے۔ مگر وقت نے آج ایک ایسا موڑ دکھایا ہے کہ دوسروں کے درد کو لفظ دینے والا یہ بزرگ قلم کار خود شدید تکلیف سے گزر رہا ہے وہ کافی عرصے سے ریڑھ کی ہڈی اور مہروں کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور مسلسل بسترِ علالت پر ہیں۔ موجودہ صورتحال میں انہیں کسی ماہر نیورو سرجن یا آرتھوپیڈک اسپیشلسٹ سے مکمل معائنہ، ضروری ٹیسٹ اور مناسب علاج کی فوری ضرورت ہے۔ علاج کے لیے طبی سہولیات کے ساتھ مالی وسائل بھی درکار ہیں، جو اس وقت خاندان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔
اہلخانہ نے
اس مشکل گھڑی میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، آغا شکیل احمد درانی، خضدار کے قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں، صحافی برادری، اہلِ قلم، مخیر حضرات اور تمام صاحبِ استطاعت افراد سے دردمندانہ اپیل ہے کہ میر علی شیر ناز براہوئی کی علاج کے لیے آگے بڑھ کر مدد کریں۔
رابطہ: محبوب علی ولد میر علی شیر ناز براہوئی
میزان بینک: Meezan Bank
اکاؤنٹ نمبر: 0110472496
IBAN: PK58MEZN0098560110472496
ایزی پیسہ/رابطہ: 03343170509
