تربت ایف سی نے دو نعشیں ہسپتال پہنچادی ، شیرا نی میں ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں کے مبینہ اغوا کی اطلاع، ،تربت چور گرفتار، ،مند میں چوریوں کیخلاف ہڑتال

 


شیرانی/ تربت ( نامہ نگار )
ضلع شیرانی کے علاقے منی خوا میں مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک مسافر بس کو روکا۔
اطلاعات کے مطابق بس میں موجود ایک ڈی ایس پی اور متعدد پولیس اہلکاروں کو بس سے اتار کر اغوا کرکے نامعلوم مقام لے گئے۔
واقعے کی آزادانہ طور پر تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے ۔

تربت سے  ذرائع کے مطابق دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں ایف سی کی جانب سے آج ٹیچنگ ہسپتال تربت لائی گئی ہیں۔
خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ زیر حراست جبری لاپتہ افراد کی نعشیں ہوسکتی ہیں ، لاشوں کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
علاوہ ازیں تربت موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے چور  رنگے ہاتھوں پکڑا گیا شہریوں نے پکڑکر اسے مارا پیٹا مونچھیں داڑھی  اور سر نڈوادیاب،بعد ازاں پولیس پہنچ کر ملزم کو تحویل میں لیکر تھانہ لے گیا ۔
دریں اثناء  مند بڑھتے ھوئے چوری ڈکیتی کے واقعات اور کل شام ایک دکاندار کو مبینہ طور پر اغوا کی کوشش کرنے خلاف آج سورو بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جبکہ تاجر اور عوام پولیس تھانے میں احتجاج کے لیے جا رہے ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post