جعفر آباد ( نامہ نگار) ضلع جعفرآباد کے دور افتادہ علاقے میں اپنی پسند کی شادی کے لیے عدالت جانے والی پانچ خواتین، جن میں تین نوعمر لڑکیاں بھی شامل تھیں، کو مبینہ طور پر اغوا کرکے زندہ دفن کرنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ رپورٹ ہوا ہےایشیئن ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق واقعے میں سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی اور ان کے بھائی عبدالستار عمرانی کے نام بھی الزامات کے حوالے سے سامنے آئے ہیں۔
متاثرہ خاندان پر مبینہ دباؤ اور قانونی کارروائی میں رکاوٹوں کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں ۔انسانی حقوق کے حلقوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات، ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
