دُکی مسلح افراد کا ناناصاحب زیارت کے علاقے پلڑی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، ایک ہلاک 12 اغواء کر لیے

 


دُکی ( نامہ نگار)

نانا صاحب زیارت کے علاقے پلڑی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کر کے کمپنی کے ایک محافظ کو ہلاک 2 کو زخمی اور 12 دیگر کو اغواء کر لیا. ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اور کیمپ کے سول سیکیورٹی گارڈز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سول سیکیورٹی گارڈ محتاج الرحمان ساکن خیبر پختونخواء ہلاک جبکہ ایک سول سیکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمی سیکیورٹی گارڈ کی شناخت عمران وزیر جبکہ زخمی راہگیر کی شناخت لطیف ترین کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی دکی کے مطابق
کیمپ میں موجود لیبر کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 12 مزدور اغواء کر لئے گئے ہیں جن میں 10 مزدوروں کا تعلق پنجاب سے جبکہ 2 پشتون مزدور اغواء ہوئے ہیں کیمپ میں موجود مشینری کو بھی نذرآتش کردیا گیا ہے ۔ ایس پی دکی نے کہا کہ پولیس ایف سی اور دیگر سیکیورٹی ادارے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں.

Post a Comment

Previous Post Next Post