سوراب ( نامہ نگار) سوراب کے قریب مبینہ طور پر مسلح افراد نے چمن کے رہائشی اشرف اچکزئی کی اہلخانہ سے ریوو گاڑی چھین لی۔ ذرائع مطابق گاڑی میں خواتین اور بچے سوار تھیں جبکہ گھریلو سامان، خواتین کے کپڑے اور جہیز کا سامان بھی موجود تھا۔
مسلح افراد نے خواتین اور بچوں کو ویرانے میں اتار کر گاڑی سمیت گھریلو سامان، کپڑے اور جہیز کا سامان لے گئے۔
سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ سمیت بلوچستان کی شاہرائیں اب سفر کے لئے بلکل بھی محفوظ نہیں ہیں شاہراوں پر،سیکیورٹی فورسز ،بھتہ مافیا، ڈکیت ،قا تل ،اور مختلف مسلح تنظیموں سے وابسطہ ارکان سرگرم ہیں۔جس کی وجہ سے مسافروں کی عزت و مال محفوظ نہیں ۔
