سوراب ( نامہ نگار) سوراب گدر واقعہ قابل مذمت ہے، ایسے واقعات کیلئے ہم ذہنی طور پر تیار ہیں،واقعے کے حوالے سے جی ایچ کیو کو خط لکھ دیا ہے،سابقہ وزیر داخلہ بلوچستان میر ظفر زہری کا مقامی صحافی کو انٹرویو،انھوں نے کہاکہ
یہ آپریشن خفیہ ایجنسیوں کی خفیہ اطلاع پر نہیں بلکہ سولین کو مارنے کیلے خفیہ ایجنیسوں کا حکم تھا کہ سولین کو بمباری زریعے مارا جائے ۔
انھوں نے کہاکہ وہاں سے کوئی ایک مسلح شخص یا کوئی دہشتگرد برآمد نہیں ہوا۔
میر ظفر زہری نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ اب اتنے ذہنی تیار ہیں کہ وہ جانتے ہیں ہماری نسل کشی ہر حال میں ہونا ہے اس لیے وہ آگے بھی شہید ہونے کیلئے تیار ہیں۔
