چاغی ریسٹ ہاؤس نذر آتش، گیس پلانٹ پر مسلح افراد نے چھاپہ مارکر سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین لیا

 


چاغی ( نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع چاغی میں مسلح افراد نے ایک ریسٹ ہاؤس کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا جبکہ گیس پلانٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر ایک محافظ کو ہرغمال بناکر ان کا اسلح چھین لیا ۔
گذشتہ شب دالبندین سے تقریباً 51 کلومیٹر مشرق میں واقع چہتر بازار میں مسلح افراد نے ریسٹ ہاؤس پر دھاوا بولکر اس کو نذرآتش کردیا۔

پولیس کے مطابق نقاب پوش مسلح افراد نے ریسٹ ہاؤس میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، آتشزدگی کا واقعہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ریسٹ ہاؤس آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا یے۔

دوسری جانب دریں چہتر گیس پلانٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر  پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کو یرغمال بناکر اس کا اسلحہ چھین کر لے گئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post