خاران بس اڈہ میں مسلح افراد نے دن دھاڑے دکان پر فائرنگ کی 3 ملزم گرفتار

 


خاران ( نامہ نگار ) خاران  پرانے بس اڈھ میں دن دہاڑے ڈکیتی مسلح افراد کی فائرنگ پولیس کی بروقت کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق خاران پرانہ بس اڈھ میں نامعلوم مسلح چار موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے
خاران بازار پرانہ بس اڈہ او سبزی منڈی میں موجود مقامی تاجر عصمت اللہ نیازی کے ایزی پیسہ او حوالہ دکان پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات دوران فائرنگ کی ،
مسلح افراد کی شدید فائرنگ سے پورا بازار گونج اٹھا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر دیں۔
اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں مسلح افراد کو بلا خوف و خطر فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post