نوشکی / تربت(نامہ نگار ) بلوچستان کے علاقے نوشکی بازار قادر آباد اسٹاپ کے قریب مسلح ڈاکوہندو تاجر کے دکان کے اندر داخل ہوگئے اور ہاتھا پائی کے دوران فائرنگ سے ہندو تاجر راکیش کمار قتل ہوگئے۔
فائرنگ واقعہ کے بعد مسلح ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے دشت کے علاقے میں ایم ایٹ شاہراہ پر کار گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار قادر بخش ولد واجداد، سکنہ گھنہ پھلانی موقع پر دم توڑ گئے۔
حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
