دالبندین تجارتی روٹ پر پل دھماکے سے تباہ، کانوائے پر ایک اور حملہ،ابتک 200 کے قریب گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے

 


دالبندین ( نامہ نگار بلوچستان کے علاقے دالبندین میں تجارتی روٹ پر مرکزی پل کو دھماکے سے تباہ کردیا جبکہ فورسز اور تجارتی گاڑیوں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

آج صبح سویرے نامعلوم افراد نے دالبندین، یکمچ میں جوجکی کے مقام پر کوئٹہ تفتان تجارتی روٹ پر ایک مرکزی پل کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے میں تباہ کردیا۔ مزید برآں اسی مقام پر تجارتی گاڑیوں کے قافلے و ان کی سیکورٹی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں جبکہ تجارتی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دالبندین میں پاکستانی فورسز اور تجارتی گاڑیوں کو پانچ حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ ان حملوں میں فورسز کی گاڑیوں سمیت تجارتی گاڑیوں تباہ ہوگئی ہے جبکہ حکام نے پولیس افسر سمیت تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حملوں کے دوران مسلح افراد دو ڈرائیوروں کو اغوا  اور ایک بڑی گاڑی کو لے گئے ہیں۔

آپ کع علم ہے کوئٹہ تفتان روٹ سمیت دیگر اہم شاہراہوں کو کنٹرول میں لینے کا اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ “معاشی ناکہ” بندی” کے تحت دو سو سے قریب گاڑیوں نشانہ بنایا گیا ہے ،بوزر مالکان کے مطابق ایک گاڑی 8 کروڑ کی پڑتی ہے دوسری جانب  تھانہ وغیرہ کے چکر کاٹنے پر 40 لاکھ بطور رشوت دینا پڑتا ہے اور حکومت معاوضہ کی مد میں محض 3 سے 10 لاکھ دے دیتے ہیں ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post