کوئٹہ رات گئے ڈیوٹی سے واپس لوٹتے ہوئے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق

 


کوئٹہ( نامہ نگار) کوئٹہ  میں یاسین ہسپتال کا ایک نوجوان ملازم حسام الدین رات کے وقت ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گھر جا رہا تھا کہ ارباب کرم خان روڈ، مری اسٹریٹ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے اس سے موٹر سائیکل چھین لی۔
ذرائع کے مطابق ملزمان اس کا موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم حسام الدین نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں حسام الدین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post