دُکی ( نامہ نگار ) دکی شہر کراس کے قریب گریڈ اسٹیشن میں مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کی دو روڈ رولر مشینوں کو آگ لگا دی، جس کے باعث دونوں قیمتی مشینیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ واقعہ دکی شہر سے 15 کلومیٹر جنوب میں کوہلو روڈ پر پیش آیا، جبکہ جائے وقوعہ غڑواس پولیس اسٹیشن سے تقریباً تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ تعمیراتی کمپنی دکی سے چمالنگ تک 105 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں.
