کوئٹہ ( نامہ نگار ) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کے دوران ریڈ زون کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے سول ہسپتال کا مرکزی گیٹ بند کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ ہسپتال کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے.