خاران ( نامہ نگار )
خاران بازار میں دن دہاڑے اسلحے کے زور پر ہونے والی مسلسل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران خاران کی کال پر آج سے خاران بازار میں غیر معینہ مدت کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
جاری ہے۔
انجمن تاجران خاران نے تمام تاجر برادری سے اپیل ہے کہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بنائیں تاکہ تاجروں کے جان و مال کے تحفظ امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکام مؤثر اور عملی اقدامات کریں۔
