ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے دیگر رہنماؤں کی عمر قید کی سزا اور انسانی حقوق کے کارکنان پر جبر کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ دی او ایف اے نیٹورک

 


نیویارک(نامہ نگار) دی او ایف اے نیٹ ورک (The OFA Network) نے پاکستان کے زیرِ انتظام بلوچستان میں حقوق کے کارکنوں پر جاری جبر و تسلط کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، نیٹ ورک نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو سنائی جانے والی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کی ہے۔ نیٹ ورک نے پاکستان کے عدالتی نظام کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر عدالتی نظام کو اختلافِ رائے کو دبانے اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو خاموش کرانے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔
پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ پرامن سرگرم کارکنوں کے خلاف اس قسم کی قانونی کارروائیاں اور مقدمات انصاف، جمہوری آزادیوں اور قانون کی بالادستی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔
دی او ایف اے نیٹ ورک نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پرامن جدوجہد کو جرم قرار دینے کے اقدامات پر پاکستان کے عسکری حکام کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post