ماشکیل میں آندھی طوفان نے تباہی مچادی بجلی کے کھبے درخت اکھڑ گئے

 


دالبندین ( نامہ نگار )  ماشکیل میں جمعہ کے روز آنے والی شدید آندھی نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچاکر تباہی مچادی ، تیز ہواؤں کے باعث شہر میں متعدد بجلی کے کھمبے گر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ آندھی نے کھجور کے علاوہ دیگر  درخت بھی جڑ سے اکھاڑ دیے، جبکہ ایک بھاری بھرکم  درخت ایک گاڑی پر گرنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صرف پانچ سے دس منٹ تک جاری رہنے والی شدید آندھی کے نتیجے میں 20 سے زائد گھروں کی چار دیواریاں منہدم ہوگئیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
شہر کے اندر بجلی کے مرکزی کھمبے گرنے کے باعث بجلی کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوگئی، جبکہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

#cxp #Balochistan #Mashkel #Rain #WeatherUpdate #جون

Post a Comment

Previous Post Next Post