قلات بلوچ لبریشن آرمی کے زیرحراست اے ایس ایف افسر کی نعش برآمد

 


قلات ( نامہ نگار )بلوچستان کے ضلع قلات سے ایک ماہ قبل مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی نعش برآمد ۔
پولیس حکام کے مطابق 58 سالہ محمد وسیم کا تعلق کراچی سے تھا۔ انہیں رواں سال 20 مئی کو ایک ساتھی سمیت قلات سے تقریباً 40 کلومیٹر دور محمد تاوا سے اس وقت نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا جب وہ کوئٹہ سے کراچی جارہے تھے۔
نعش کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سے تقریباً دو کلومیٹر مشرق کی جانب ایک ویران مقام سے ملی ہے ۔
پولیس نے لاش کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال قلات منتقل کیا اور پھر ضروری کارروائی کے بعد کراچی روانہ کردی۔

پولیس کے مطابق اے ایس ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم احمد 20 مئی کو اپنے ساتھی کے ہمراہ کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے۔ وہ ایک نجی گاڑی میں سفر کر رہے تھے جس میں دو ڈرائیور بھی موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب گاڑی محمد تاوا کے علاقے میں پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا۔ مسلح افراد شناخت کے بعد محمد وسیم احمد اور ان کے ساتھی کو اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ گاڑی اور دونوں ڈرائیوروں کو بعد میں چھوڑ دیا۔ ڈرائیوروں نے واقعے کی اطلاع صدر پولیس سٹیشن قلات میں دی جس کے بعد مغویوں کی تلاش شروع کی گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post