گوادر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ضعیف العمر شخص سمیت3افراد لاپتہ ،بھائی دل کا دورہ پڑنے سے ھلاک

 


گوادر ( نامہ نگار ) ضلع کیچ کے علاقے دشت شولیگ سے تعلق رکھنے والے ایک ضعیف العمر شخص کو گزشتہ روز گوادر کے علاقے ڈور چیک پوسٹ کے قریب سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت جام عبداللہ ولد جام موسیٰ کے نام سے ہواہے۔
آپ کو علم ہے مزکورہ بزرگ کے  بھائی خدا ئیداد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اس سے قبل فورسز کے ایک آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

علاوہ ازیں پسنی سے پاکستانی فورسز اور مقامی آلہ کاروں نے 2 افراد کو حراست میں لینے بعد لاپتہ کردیاہے تاہم دونوں کی شناخت ابتک نہیں ہوسکی ہے ۔

  ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پسنی کے علاقے ریک پشت، وارڈ نمبر 7 میں گزشتہ رات تقریباً ایک بجے پیش آیا جہاں سے 4 افراد لاپتہ ہوگئے تھے دو بھائی بتائے جارہے ہیں جن کی شناخت ہوپائی تھی ۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ مسلح گروہ کے کارندے بھی موجود تھے۔

بلوچستان میں “ڈیتھ اسکواڈ” کی اصطلاح سرکاری سرپرستی میں کام کرنے والے مسلح گروہوں کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان ان گروہوں پر ماورائے عدالت کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ جیسے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post