اسلام آباد، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں طالب علم جبری طور پر لاپتہ


اسلام آباد (نامہ نگار ) اسلام آباد  قابض پاکستانی فورسز نے آج، 25 فروری 2026، شام 6:30 بجے اسلام آباد کے علاقے G-7 میں ایک بلوچ طالب علم کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے طالب علم کی شناخت نبیل ارمان کے نام سے ہواہے جو آواران کا رہائشی ہے۔ پیشے کے لحاظ سے وہ طالب علم ہے۔ نبیل ارمان نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (انگلش لٹریچر) کی گریجویٹ ہیں اور ماحولیاتی اقدامات اور توانائی تک رسائی کے شعبے سے منسلک ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں کئی بلوچ طالب علم جبری طور پر لاپتہ ہو چکے ہیں اور کچھ ابھی تک بازیاب نہیں ہوئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post