تُربت, بلیدہ سے جبری لاپتہ نصرم پیر بخش کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

 


کیچ ( نامہ نگار )

بلیدہ سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نصرم پیر بخش کی گولیوں سے چھلنی لاش بروز جمعرات برآمد ہوئی ہے۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق نصرم پیر بخش کی لاش میسکین کور کے علاقے سے برآمد ہوئی جس پر متعدد گولیاں لگنے کے نشانات ہیں۔ ابتدائی شواہد کے مطابق انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نصرم پیر بخش کو اس سے قبل اکتوبر 2023 میں بھی لاپتہ کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں 12 جون 2024 کو رہا کر دیا گیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق انہیں راجی مچی کے بعد 8 اگست 2024 کو دوسری بار لاپتہ کیا گیا تھا۔ان کی رہائی کے لیے ان کے اہل خانہ احتجاج بھی کرتے رہے ہیں.

Post a Comment

Previous Post Next Post