کیچ کے علاقے میناز میں مسلح حملہ افراد کا حملہ خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

 


تربت (نامہ نگار) کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ایک گھر پر حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے عبدالحمید ولد داد محمد کے گھر پر مارٹر گولہ پھینکا اور بعد ازاں اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے باعث گھر میں موجود افراد نشانہ بنے۔

جاں بحق افراد میں مسلم ولد چارشمبے، ملایوسف ولد محمد شریف (سکنہ میناز)، فضیلہ زوجہ عبدالغفار، ایک سالہ گل ناز بنت عبدالغفار، 6 سالہ زہرہ بنت عبدالغفار اور 4 سالہ چنگیز ولد عبدالغفار شامل ہیں، جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے عبدالغفار ولد محمد اپنی دو بیٹیوں سارہ بنت عبدالغفار اور عائشہ بنت عبدالغفار سمیت زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کے دوران گھر میں کھڑی تین گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے، تاہم اس کی تصدیق کسی نے نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post