جیوانی، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 17 سالہ نوجوان لاپتہ،تربت نو عمر نوجوان اغوا

 


جیوانی (نامہ نگار) جیونی16 فروری 2026 کو رات تقریباً ایک بجے جیوانی کے علاقے کوہِ سر بازار میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر 17 سالہ کمسن نوجوان کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

لاپتہ نوجوان کی شناخت عبداللہ ولد عبدالحمید بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ جیوانی کے علاقے کوہِ سر بازار کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ایک طالب علم ہے۔

اہلخانہ نے اعلیٰ حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ عبداللہ کی فوری بازیابی اور بحفاظت رہائی کے لیے کردار ادا کیا جائے۔

تربت میں 15 سالہ لڑکے کا اغوا،  اطلاعات کے مطابق آج منگل کو دوپہر ایک بجے کے قریب تربت کے علاقے ہیرونک میں ایک کمسن لڑکے کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مغوی نیک محمد ولد سلطان کی عمر تقریباً 14 تا 15 سال بتائی جاتی ہے انہیں ہیرونک میں گھر کے قریب واقع ایک دکان سے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post