مستونگ سے لاپتہ پولیس اہلکار ،گوادر سے مفوی نوجوان بازیاب ہوگئے

 


مستونگ / ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار )
مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ سے لاپتہ پولیس اہلکار بازیاب ہوگیا جب ان کے ساتھ جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے ان کے کزن تاحال لاپتہ ہیں. تفصیلات کے مطابق  21 نومبر کو شمس آباد ضلع مستونگ سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا پولیس اہلکار عبید اللہ ولد حاجی عبدالنبی بازیاب ہوگئے ہیں ۔وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے ان کی بازیابی کو ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں، کہ اعلیٰ حکام عبیداللہ کے ساتھ جبری لاپتہ ہونے والا اس کے کزن محمد شفاء کی بازیابی کو یقینی بنانے میں بھی اپنی کردار ادا کرینگے۔

علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی پھل فروش ریڑھی بان عجب علی سولنگی کے فرزند محمد اشرف سولنگی بازیاب ہوا ہے ،اہلخانہ کے مطابق وہ ایک ماہ قبل گوادر شہر سے اغوا ہوا تھا ۔

۔عجب علی سولنگی نے قبائلی عمائدین۔ علاقائی معتبرین معززین تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے میرے بیٹے کی بازیابی میں تعاون کیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post