جیونی فورسز نے تیل سے وابسطہ افراد کی جھگیاں جلادی ۔مستونگ روڈ حادثہ 6 افراد زخمی

 

گوادر ( نامہ نگار ) گوادر کے تحصیل جیونی کنٹانی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران تیل سے وابستہ مزدوروں کے رہائشی ٹھکانے نذرِ آتش کر دیے  جس کے باعث درجنوں خاندان بے گھر اور شدید معاشی مشکلات کا شکار ہو گئے۔ متاثرین کے مطابق گھروں اور قیمتی سامان کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جبکہ کارروائی کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکے ہیں.

علاوہ ازیں سوراب  قومی شاہراھ پر گاڑی الٹ گئی،بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس مطابق  زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ روڈ پر برف جم جانے کے باعث پیش آیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post