خضدار ( نامہ نگار )
زاوہ کے مقام پر ڈاکوؤں کی بڑی واردات، کہی مسافر کوچز لوٹ لی گئیں، کوئٹہ–کراچی قومی شاہراہ خضدار کے مقام سے شدید غیر محفوظ۔
گزشتہ رات کوئٹہ–کراچی قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکوؤں نے زاوہ کے مقام پر 20 سے زائد مسافر کوچز کو روک کر لوٹ لیا، جس سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی جبکہ سیکیورٹی ادارے بروقت کارروائی نہ کر سکے۔ کسی گرفتاری کی اطلاع نہ ملنے پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، اور شہریوں نے قومی شاہراہوں پر مؤثر اور مستقل سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔
دریں اثناء ستار نوثانی بگٹی کا مزاری گوٹ حدود کے مقام پر احتجاجی دھرنے سے ویڈیو پیغام واضح رہے کہ گزشتہ رات نوثانی بگٹی کے گاڑی کو ڈاکوؤں چھین کر لے گئے ۔
