خاران: ایم آئی اور سی ٹی ڈی کی ہاتھوں ایک اور بلوچ نوجوان جبری لاپتہ



خاران ( نامہ نگار ) خاران سے فرحاد ولد احمد جان سیاپاد کو مبینہ طور پر ایم آئی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات خاران کے سٹی ربّے پٹ ایریا جوژان میں پیش آیا جب سادہ لباس اہلکار فرحاد کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ اہلکار جاتے وقت گھر سے موبائل فونز اور ایک گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق کاروائی کے بعد اہلِ خانہ کو فرحاد سیاپاد کی گرفتاری یا منتقلی سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع فراہم نہیں کی گئی،جِس کے باعث خاندان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اس چھاپے میں وہی گاڑی استعمال ہوئی ہے جو نوجوانوں کو اغواء کرنے میں گزشتہ دنوں  سے علاقے میں گھوم رہی تھی اور اس گاڑی میں شاہد ملازئی کے کارندے سوار تھے ۔
یاد رہے کہ خاران میں چھاپوں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ گزشتہ دنوں سے جاری ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post