کوئٹہ ٹرک کی ٹکر سے والدہ کیلئے دوائی لے جانے والا پولیس اہلکار جاں بحق

 

کوئٹہ ( نامہ نگار )  سریاب روڈ چکی شاہوانی کے قریب اپنی والدہ کے لیے دوائیاں لینے جانے والے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار کو تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق نیو سریاب تھانے کا کانسٹیبل خادم حسین ولد امیر بخش گزشتہ روز ڈیوٹی ختم کر کے موٹرسائیکل پر اپنی بیمار والدہ کے لیے دوائیاں لینے جا رہا تھا کہ چکی شاہوانی کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر کیچی بیگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post