کراچی ( نامہ نگار )
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے بی این پی کے مرکزی رہنما سردار نصیر احمد موسیانی نے کراچی میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں جاری سیاسی پیش رفت، آئندہ حکمتِ عملی اور پارٹی کو مزید فعال بنانے پر غور کیا گیا۔ سردار نصیر احمد موسیانی نے خضدار سمیت مختلف علاقوں میں عوامی مسائل اور زمینی حقائق سے پارٹی سربراہ کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر سردار اختر مینگل نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنائیں اور بلوچستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کو تیز کریں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور پارٹی اتحاد و یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا گیا
اس موقع پر محمد اسحاق موسیانی زہری اور محمد عباس دیگر موجود تھے۔
