بخشا پور ایک شخص قتل ، تربت نودز میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک دو زخمی



شال ( نامہ  نگار)
ذرائع کے مطابق جکھرانی قبائل کے مسلح افراد نے بخشیا پور میں فائرنگ کرکے عثمان قلندرانی بگٹی نامی نوجوان کو قتل کر دیا جبکہ  ایک خاتون  زخمی ہوگئی۔
ادھر تربت  کے علاقہ  نودز کے مقام پر موٹرسائیکل اور کار درمیان تصادم میں  پولیس ملازم فراز ولد علی بخش موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ شعیب ولد خدابخش اور نواب ولد ابوالحسن ساکن ناصرآباد زخمی ہوئے، واقعہ زبیدہ جلال روڈ پر موٹر سائیکل اور کرولا گاڑی کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ ہلاک اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post