کوئٹہ ( نامہ نگار )مقبوضہ بلوچستان ہرنائی کے علاقے زندہ پیر سے تقریباً 22 میل کے فاصلے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،جنھیں مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا ۔تاحال نعشوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے لاشیں دیکھنے کے بعد انتظامیہ کو اطلاع دی، جس پر لیویز فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
لیویز کے مطابق لاشیں ایک ویران مقام سے برآمد کی گئیں، جنہیں مزید کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
آپ کو علم ہے بلوچستان سے اکثر ان افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں جنھیں قابض فورسز غیر قانونی حراست میں لیکر مہینوں سالوں ٹارچر سیلوں میں پھینکنے کے بعد خاموشی سے قتل کرکے ویرانوں میں پھینک دیتے ہیں،مسخ ہونے کے بعد انھیں لاوارث کرار دیکر شال کے نامعلوم افراد کے قبرستان میں دفنا دیاجاتاہے ،دوسری جانب ان کے پیارے انھیں تلاش کرنے کیلے سڑکوں پر احتجاج کرکے فورسز ہاتھوں تزلیل براداشت کرکے ڈنڈے کھاتے رہتے ہیں۔
ادھر تربت کے نواحی علاقے ڈنک میں تیز رفتاری کے باعث دو ہزار گاڑی الٹنے سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ گاڑی کی رفتار تیز ہونے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
