تربت ( نامہ نگار) تربت سیٹلائیٹ ٹاؤن سے گزشتہ شام معروف شخصیت ٹھیکیدار گل جان کا بیٹا شاہ نواز لاپتہ کیے گئے۔ وہ بلوچستان میڈیکل سینٹر تربت کے مالک ڈاکٹر فاروق رند کے چھوٹے بھائی ہیں، زرائع کے مطابق وہ گزشتہ شب ہسپتال سے واپس گھر کی جانب نکلے تھے تاہم رات گئے ان کی گاڑی ملائی بازار میں ٹاور کے نزدیک سے برآمد ہوئی لیکن تاحال ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
