حب ( نامہ نگار ) بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کیخلاف حب پریس کلب کے سامنے اہلخانہ کا احتجاجی دھرنا و احتجاج، اس موقع پر جبری گمشدگیوں سے متاثرہ افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔
مظاہرین نے کہاکہ پاکستانی فورسز پہلے ہمارے نوجوانوں کو ماورائے عدالت اٹھا کر لاپتہ کرتی تھیں، اب ہماری خواتین، جن میں کم عمر لڑکیاں اور حاملہ خواتین بھی شامل ہیں، کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔