ڈیزل بردار مسافر بسوں پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں لالا سیلانی

 


گوادر ( پریس ریلیز)  ڈیزل سے بھری مسافر بسوں کے باعث حادثات میں اضافہ جاری ہے اور آئے روز پیش آنے والے واقعات شہریوں میں شدید خوف اور غصے کا باعث بن رہے ہیں۔ پاکستان کسٹم اور پاکستان کوسٹ گارڈ کو سلامی لینے کے بجائے ان بسوں کی مؤثر روک تھام پر توجہ دیں۔

آج ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جب جیوانی سے کراچی جانے والی مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ ایسے واقعات پہلے بھی کئی لوگوں کی جان لے چکے ہیں اور بس جلنے کے یہ سلسلے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

سماجی رہنما لالا سیلانی نے کہا ہے کہ ڈیزل بردار مسافر بسیں عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی سی گوادر اور کمشنر مکران سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا یے تاکہ ایسے خطرناک سفر کو بند کیا جائے اور عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post