ڈیرہ مراد جمالی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مزدور قتل، لواحقین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

 


نصیرآباد (نامہ نگار ) نصیرآباد کی اناج منڈی ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے ایک مزدور کو لوٹنے کی کوشش کی، جس پر مزدور نے مزاحمت کی۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے مزدور امان اللہ مینگل شدید زخمی ہوگیا اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہوگیا۔ ڈاکو نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مزدور کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بند کر دی اور دھرنا شروع کر دیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت چار گھنٹے معطل رہی۔ ایس ایس نصیرآباد نے مظاہرین سے مذاکرات
کیے لیکن مزاکرات ناکام ہوئے۔
احتجاج تاحال جاری ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post