حیدرآباد (نامہ نگار ) سندھ یونیورسٹی کے طالب علم عبدالقادر عمرانی ولد محمد علی عمرانی کو 3 نومبر کو کالج سے گھر واپسی کے دوران قابض پاکستانی فورسز نے حراست کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق عبدالقادر عمرانی اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کے علاقے بیٹائی نگر میں واقع برائٹ فیوچر کالج میں بطور استاد خدمات انجام دے رہے تھے تاکہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔
طالب علم کے اغوا کے بعد اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالقادر عمرانی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اہلِ علاقہ اور سماجی حلقوں نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو اجاگر کریں اور مغوی کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
