تربت ( نامہ نگار ) محمد عالم ولد نصیر احمد، ساکن تحصیل مند، جو تقریباً دو ماہ قبل لاپتہ ہوا تھا اور بعد ازاں سی ٹی ڈی کے حوالے ہوئی۔ آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (ATC) تربت نے محمد عالم کی ضمانت منظور کر لی۔
مذکورہ کیس کی پیروی ایڈووکیٹ فقیر جان نصیر نے نہایت محنت اور قانونی دلائل کے ساتھ کی، جس کے نتیجے میں عدالت نے محمد عالم کو ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔
ایڈووکیٹ فقیر جان نصیر کا کہنا ہے کہ ’’قانونی طریقہ کار کے مطابق محمد عالم کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح تھی، اور آج کی عدالتی کارروائی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔‘‘
محمد عالم کے گھر والوں اور علاقائی سماجی حلقوں نے اس عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے.
