جیونی اور گریشہ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 12 افراد جبری لاپتہ

 


کوئٹہ ( نامہ نگار   ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ گریشہ سے جبری لاپتہ 7 افراد کی شناخت 24 سالہ طالب علم  ظہور احمد ولد فتح خان ،میر عبدالغنی ساجدی ،27 سالہ زاہد احمد ولد زیری خان،20 سالہ ڈرائیور  بشیر احمد ولد  زہری خان، 21 سالہ ضمیر احمد ولد عبد الوحید  پیشہ کاشتکاری، ساکنان بدرنگ گریشہ  ،24 سالہ عبد الملک ولد  اللہ بخش سکنہ کوچہ گریشہ۔
اور 28  سالہ طالب علم عارف حمل ولد گاجیان سکنہ بابولی گریشہ خضدار سے ہوا ہے ، جنھیں قابض پاکستانی فورس فرنٹیئر کور ایف سی نے رواں مہینے 10 تاریخ کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا


۔

ادھر بلوچستان کے ساحلی شہر  جیونی کے مختلف علاقوں صادق بازار، کلدان، گپت اور گردنواح میں گزشتہ روز کی  فوجی آپریشن اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 9 سے زائد افراد کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔
جن میں سے تین افراد کی شناخت طفیل، جمشید، زوہیب، کے ناموں سے ہواہے جبکہ اس دوران کنٹانی سے دو مزدوروں کو بھی حراست میں لیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں ۔
مزید تفصیلات جاننے کیلے لواحقین سے رابطہ کی کوشش جاری ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post