ہزاروں پاکستانی بھکاریوں کو مختلف ممالک نے ڈی پورٹ کیا. ‏ڈی جی ایف آئی اے کی قومی اسمبلی کی کمیٹی میں ہوشربا انکشافات

 


اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) ڈی جی ایف آئی اے نے قومی اسمبلی کی  قاہمہ کمیٹی برائے اوورسیز اور انسانی حقوق کے اجلاس میں بتایا کہ اس سال 51 ہزار لوگون کو اف لوڈ کیا گیا۔
اس سال 24 ہزار افراد کو صرف سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا۔ دوبئی نے بھی اس سال 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا۔  آزربیجان نے 2 ہزار 5 سو  پاکستانی بھیکاروں کو ڈی پورٹ کیا۔ لوگ عمرے کے نام پر یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں ثبوت کے ساتھ اف لوڈ کیا
عمرے کے نام پر لوگوں کے پاس یورپ جانے کے ڈاکومنٹس موجود تھے تب آف لوڈ کیا۔
اس سال 24 ہزار پاکستانی کمبوڈیا گئے 12 ہزاد افراد تاحال واپس نہیں آئے۔ برما میں سیاحتی ویزے پر چار ہزار افراد گے اڑھائی ہزار واپس نہیں آئے۔
گزشتہ سالوں میں غیر قانونی جانے والے افراد میں پاکستان ٹاپ فائیو ملکوں میں تھا۔ گزشتہ برس 8 ہزار افراد غیر قانونی طور پر یورپ گئے۔اس سال تعداد چار ہزار ہوگئی. اب تک مجموعی طور پر 56 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے باعث سعودی عرب نے ڈی پورٹ کیا۔ دوبئی اور جرمنی نے ہمارے سرکاری پاسپورٹ پر ویزہ فری کردیا۔ ایمی اپلیکیشن جنوری کے وسط میں لانچ کردی جائے گئ۔ ایمی ایپلیکیشن میں بیرون ملک جانے والے افراد روانگی سے 24 گھنٹے قبل ایمیگریشن حاصل کرلیں گے۔ زمبابوے میں ہمارے سفیر نے بتایا ایتھوپیا زمبیا سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جارہے ہیں، سیکرٹری سمندر پار پاکستانی
اسلام آباد میں ایف آئی اے کے کاونٹر زیادہ عملہ کم ہے۔ ایک جعلی فٹ بال کلب نے فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا جس میں ایک لنگڑا شخص بھی جاپان چلا گیا ۔ تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ 2022 میں بھی جاپان جعلی کلب کو بھیجا جا چکا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post